نواز شریف کا استقبال ن لیگیوں کو مہنگا پڑ گیا



لاہور( 24نیوز )مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر ان کے استقبال کیلئے ریلیاں نکالنے پر لیگی رہنماو¿ں کیخلاف مختلف شہروں اور تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کل لندن سے لاہور پہنچے، اس موقع پر دونوں کے استقبال کیلئے ملک بھر سے لیگی رہنما اور کارکن لاہور پہنچے، تھوڑی بہت ہنگامہ آرائی بھی ہوئی، بڑے پیمانے پر لیگی کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

لاہور میں نوازشریف، مریم نواز کے استقبال کیلئے ریلی نکالنے پر شہبازشریف سمیت ن لگی کے رہنماوں کے خلاف12مقدمات درج کئے گئے،مقدمات میں دہشت گردی ،کارسرکار میں مداخلت،دفعہ144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئیں، اس کے علاوہ پولیس افسروں اور اہلکاروں پر تشدد کی دفعات بھی شامل ہیں،مقدمات میں شہبازشریف،حمزہ شہباز ،خواجہ سعد رفیق سمیت 50رہنماوں کو نامزد کیا گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:   نواز شریف،مریم نواز اڈیالہ جیل منتقل

گجرات میں ریلی نکالنے پر ن لیگ کے 626 رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے،پولیس نے کچھ رہنماوں کو گرفتار کرلیا، باقیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،فیصل آباد میں بیس لیگی رہنماوں کے خلاف مقدمے درج ہوئے،مقدمات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر درج کئے گئے۔