ن لیگی قیادت نے نواز شریف کی پیٹھ میں چھرا گھونپا: اعتزاز احسن

ن لیگی قیادت نے نواز شریف کی پیٹھ میں چھرا گھونپا: اعتزاز احسن


اسلام آباد (24نیوز) اعتزاز احسن نے نواز شریف اور مریم کی واپسی پر ناکام شو کو اپنوں کی سازش قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا  کہ شہباز شریف اور لیگی قیادت نے نواز شریف ، مریم نواز کو دھوکہ دے دیا،لوہے کے چنوں والا خواجہ سعد رفیق بھی کہیں دکھائی نہیں دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا دھوکہ انہوں نے کبھی نہیں دیکھا جو نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہوا، یہ وہی دھوکا ہے جو پلاسی میں سراج الدولہ کے ساتھ میر جعفر نے کیا۔  اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فلائٹ سوا دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی، شہباز شریف اور دیگر لیڈر ایئرپورٹ پہنچ سکتے تھے، لیکن نہیں پہنچے۔لگتا ہے جھوٹی تسلیاں دے کر نواز شریف کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی وطن واپسی، شہباز شریف اپنا وعدہ نہ نبھا سکے

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

پیپلز پارٹی نے سینکڑوں احتجاج، مظاہرے کئے،پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ ہر موقع پر کارکنوں کے ساتھ کھڑی رہی۔ بی بی شہید تمام رکاوٹوں کے باوجود لیاقت باغ پہنچیں۔ شہباز شریف کو چاہیئے تھا کہ ایئر پورٹ کے ناکے تک ضرور پہنچتے، لیڈروں کو اندر جانے سےکوئی نہ روک سکتا۔ لیکن اب لگ رہا ہے کہ نواز شریف اور مریم کیخلاف سازش ہوئی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔