نیپال اوربھارت میں بارشوں نے تباہی مچا دی،61 افراد ہلاک

نیپال اوربھارت میں بارشوں نے تباہی مچا دی،61 افراد ہلاک


(24نیوز) نیپال اوربھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی, نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 27افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے, بھارت میں بھی ہلاکتوں کی تعداد 34 سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق  نیپال میں مون سون بارشوں نےبڑے پیمانے پر تباہی مچادی،لینڈ سلائڈنگ، بل بورڈز گرنے اور دیگر واقعات میں43 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے،کھٹمندو کی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور نہروں میں طغیانی کا خطرہ پیداہوگیا ہے, نیپال میں ریسکیو اداروں نے مختلف علاقوں میں پھنسے5 ہزارسےزائد افراد کو محفوظ مقام تک پہنچایا جبکہ کھٹمنڈو کےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

بارشوں سے بے گھرہونے والے افراد کیلئے عارضی پناہ گزین کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،مون سون بارشوں کا سلسلہ نیپال کی سرحد سے ملحقہ بھارتی ریاست آسام میں داخل ہوگیا جہاں کرنٹ لگنے اورلینڈسلائڈنگ سے13ہلاکتیں ہوئیں جبکہ درجنوں افرادزخمی ہوگئے۔

بھارتی ریاستوں آسام اوراروناچل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،دونوں ممالک کےمحکمہ موسمیات نےعوام کومتنبہ کیاکہ مزید2دن تک بارش کاسلسلہ جاری رہےگا،عوام بلا ضرورت گھروں سے باہرنہ نکلیں۔