"جسے اللہ رکھے اسےکون چکھے"ماں، بیٹی ٹرین کی زد میں آنے پر محفوظ



حیدرآباد( 24نیوز ) ماں ، بیٹی ٹرین کی زد میں آنےکےباوجودمحفوظ رہیں، ماں اور بیٹی ٹرین پرچڑھنےکی کوشش میں ٹریک میں پھنس گئیں،لیکن ٹرین گزرنےکےباوجودخاتون اوربچی کی زندگی بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ریلوے سٹیشن پر ماں اور اس کی کمسن بیٹی ٹرین کی زد میں آنے کے باوجود محفوظ رہیں، خاتون اپنی بچی کے ہمراہ ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کررہی تھی لیکن وہ ٹریک کے ایک حصے میں پھنس گئی،جس کے بعد ٹرین ٹریک پر آگئی، ٹرین گزرنے کے باوجود خاتون اور بچی کی زندگی بچ گئی۔

عینی شاہدین کا کہناتھا کہ خدا نے دونوں ماں ، بیٹی کو بچا لیا، بچی کے سر پر معمولی چوٹ آئی، ریلوے سٹیشن پر موجود افراد نے خاتون اور بچی کو ریسکیو کیا۔

تھوڑی دیرآرام کے بعد خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ منزل کی طرف روانہ ہوگئی،وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ خاتون اور معصوم بچی کا ٹرین کے نیچے آ کر بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں۔