کرتارپور راہداری منصوبہ پر بڑی پیشرفت، اہم خبر

 کرتارپور راہداری منصوبہ پر بڑی پیشرفت، اہم خبر


لاہور( 24نیوز ) کرتارپور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا، دونوں ممالک میں 80فیصد معاہدہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت قریب آنے لگے، کرتارپور راہداری پر دونوں ملکوں کے درمیان واہگہ بارڈر پر مذاکرات ہوئے،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ راہداری پر 80فیصد معاہدہ ہوگیا، باقی نکات طے کرنے کیلئے ایک میٹنگ اور ہوگی، مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں کرتارپور راہداری پر دونوں اطراف ترقیاتی کام کی پیش رفت پر بات کی گئی،امن کاپودالگادیا،مزیدتفصیلات نہیں بتاسکتا۔

سکھ یاتریوں کی انٹری کے طریقہ کار، رجسٹریشن ، کسٹم، امیگریشن، انٹری فیس، کرنسی کی حد، ٹرانسپورٹ، میڈیکل ایمرجنسی، گوردوارہ دربارصاحب میں قیام کے دورانیے سمیت دیگر اہم امور کو حتمی شکل دی گئی جبکہ ایک دوسرے کے تحفظات بھی دور کرنے کی کوشش کی گئی،بھارتی اعتراض کے بعد پاکستان نے سکھوں کی بنائی گئی کمیٹی پر نظرثانی کرتے ہوئے نئی کمیٹی تشکیل دے دی۔

واضح رہے پاکستان اوربھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر مذاکرات کا پہلا دور 14مار چ کو اٹاری بارڈر پر ہوا تھا، 2اپریل کو واہگہ پر مذاکرات کا دوسرا دور طے پایا تھا کہ بھارت نے شرکت سے انکار کردیا، تین ماہ بعد بھارتی درخواست پر واہگہ کے مقام پر بات کی گئی۔