پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کااعلان کردیا

پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کااعلان کردیا


لاہور(24 نیوز)لاہورکے دانش اطہراور ڈی جی خان کی ماہم اشرف نے 1092نمبرلے کرسب کوپیچھے چھوڑدیا،جبکہ مجموعی طورپر لڑکیاں بازی لے گئیں۔

پنجاب کے تعلیمی بورڈزنے میٹرک کے نتائج میں مجموعی طورپر لڑکیاں بازی لے گئیں، لاہورکے دانش اطہراور ڈی جی خان کی ماہم اشرف نے 1092نمبرلے کرسب کوپیچھے چھوڑدیا۔  ڈی جی خان بورڈمیں کوٹ ادو کی علیہافاطمہ نے 1091 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی،لاہورمیں دوسری اور تیسری پوزیشن پر مقابلہ سخت رہا، انوشہ زکریا،سیدحسن عباس اورمحمدعفان عامرنے1090نمبرلے کردوسری پوزیشن حاصل کی،1089نمبرزکیساتھ صبااقبال اور سائرہ حیات کی تیسری پوزیشن، ڈی جی خان بورڈ میں حوریہ فاطمہ نے 1089 نمبر لے کرتیسرے نمبرپر رہیں ۔

ملتان بورڈ میں مہک منیر،فیصل آباد میں انشارہ مدثر،،گوجرانوالہ میں منتہی بشیر 1090 کےساتھ اول رہیں، سرگودھابورڈ میں لائبہ افتخار اور اساور گل نے 1089 نمبرلےکر مشترکہ طور پرپہلی پوزیشن حاصل کی، پنڈی بورڈ میں وقاص احمد1089 نمبروں کیساتھ اول رہے ، ساہیوال بورڈمیں ذکریا خالد ، محمد ارقم آفتاب اور ساحلہ وقاص کی 1088 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

ملتان میں ذیشان شہزاد1089 نمبر لیکر دوسرےاورعمارہ اختر1088نمبرلے کرتیسرےنمبرپر رہیں، فیصل آبادمیں ایمان نور اور لائقہ اقبال کی 1087 نمبروں کیساتھ دوسری پوزیشن ،جبکہ زوہا طارق، فضہ فاطمہ اور قمر جواد مہدی کی 1085 نمبرزکیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

گوجرانوالہ بورڈ میں طوبی نے 1088 نمبر لے کر دوسری جبکہ عبد الوہاب اور محمد نعمان نے 1087نمبرلےکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی، سرگودھابورڈ میں عائشہ نوازکی 1085 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ علیزہ حیدر، فاطمہ عاصمہ اور روشان زہرہ کی 1083 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشنحاصل کی۔

ساہیوال بورڈمیں سارہ عمر نے 1087 نمبر کے دوسری اوراروبا طیب نے 1086 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن لی، راولپنڈی بورڈمیں عبداللہ ظفر اور شایان احمدکی 1086 نمبروں کیساتھ دوسری پوزیشن کی، خوشحال خان اور حق نواز خان نے 1083 نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن لی ۔