سپریم کورٹ کو انتظار،پرویز مشرف کی بہانے بازیاں


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پرویز مشرف پاکستان نہ آئے، چیف جسٹس نے کہا پتہ کریں پرویزمشرف آرہے ہیں یا نہیں؟  پرویزمشرف نے آنا ہے تو انتظار کرلیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف سپریم کوٹ کے حکم پر بھی پاکستان نہ آئے۔چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو فوری متعلقہ افسروں سے ہدایات لے کر جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پتہ کریں پرویزمشرف آرہے ہیں یا نہیں۔ہم نے کیس کی سماعت 2 بجے رکھی ہے۔ مشرف نے آنا ہے تو انتظار کرلیتے ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:تحریک انصاف گلالئی کی پارٹی سے خواجہ سرا الیکشن لڑنے کو تیار 

  دوسری جانب ترجمان اے پی ایم ایل کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ بلاک ہونے کی وجہ سے ٹکٹ لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نئی تاریخ لینے کی کوشش کریں گے۔