عمران خان نگران حکومت کے لاڈلے نکلے

عمران خان نگران حکومت کے لاڈلے نکلے


اسلام آباد(24نیوز) نگران حکومت پی ٹی آئی اورعمران خان پرکچھ زیادہ ہی مہربان،ایک کال پرای سی ایل سےنام نکال دیئے جاتے ہیں، تحفظات پرآئی جیزاورچیف سیکرٹریزکے تبادلے کردیئے گئے، نگران وزرانے ایک خط کاجواب ٹی وی پرآکردیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:تحریک انصاف گلالئی کی پارٹی سے خواجہ سرا الیکشن لڑنے کو تیار 

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نگران حکومت کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سےخط لکھا توٹی وی پر آکراس کامفصل جواب دیا گیا۔ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں تھا اور وہ عمران خان کےساتھ عمرہ پر جانا چاہتے تھے۔ عمران خان کے کہنے اور نگران حکومت کے حکم پرزلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا اور وہ چلے گئے۔

یہ بھی لازمی دیکھیں:

علاوہ ازیں یہ پاکستان تحریک انصاف کی ہی خواہش ہے کہ آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کے تبادلے کئے جائیں۔وفاقی نگران کابینہ نے اجلاس بلایا منظوری دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ مگرسوال یہ ہے کہ کیا دیگر سیاسی جماعتوں کے تحفظات پربھی ایسے ہی توجہ دی جائے گی یا نگران حکومت کی یہ مہربانیاں صرف پی ٹی آئی اورعمران خان ہی کے لیئے ہیں۔