عیدالفطر پر 4 پشتو فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

عیدالفطر پر 4 پشتو فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی


24 نیوز : چھوٹی عید پر پشتو فلموں کا بڑا تڑکہ لگنےکوتیارہے، ایک دو نہیں بلکہ پشتو زبان کی چار فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔ پشتو فلموں کے مشہور اداکارشاہد خان، ارباز خان، عجب گل اور جہانگیر خان اداکاری کے جوہر دکھایں گے۔

  24 نیوز ذرائع کے مطابق چھوٹی عید پر اس بار بالی ووڈ کی 5 بڑی فلمیں ریلیز ہونگی تو پشتو فلمیں بھی سینماوں کی زینت بنیں گی۔ عید الفطر پر پشاور میں چار پشتو فلمیں جن میں کشر خان لوفر دے، ضدی او بدماش ، پیداگیر، اور زندان شامل ہیں۔ نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ جدید تکنیک اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے بننے والے ان فلموں میں نئے اداکاروں کے ساتھ ساتھ سینئر اداکاروں نے بھی کام کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کنگ خان اور سلمان خان کی طرف سے چاہنے والوں کو انوکھے انداز میں عید مبارک

پشتو فلموں کے مشہور اداکارشاہد خان، ارباز خان، عجب گل اور جہانگیر خان اداکاری کے جوہر دکھایں گے فلم پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ اس بار فلموں میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: عید پر پاکستانیوں کو دوہری خوشی ملے گی

فلموں کی پروموشن کے لئے رکشوں پر پوسٹرز اور دیواروں پر بینر لگائے گئے ہیں۔ فلموں میں آواز کا جادو نازیہ اقبال، گل پانڑہ اور رحیم شاہ نے جگایا ہے، جاندار میوزک اور سسپنس سے بھرپور یہ فلمیں یقینا شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہونگی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito