عید کا چاند نظر نہیں آیا، کل روزہ ہوگا


کراچی  ( 24 نیوز ) پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، عیدہفتےکوہوگی، روزہ دارو!مزیدایک دن رمضان کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹ لو، چاند دیکھنے کا وقت نکل گیا، پورے پاکستان سے شواہد ملنا شروع ہوگئے ۔ کل پورے پاکستان میں30واں روزہ رکھا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شوال کا چاند نظر آگیا، سعودی عرب میں ”عید الفطر“ کل ہوگی

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں عید ہفتہ کو ہوگی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے باضابطہ اعلان کردیا ۔ دوسری جانب چاند پر اتفاق رائے کو  میں نہ مانوں کی رٹ برقرار رکھتے ہوئےمفتی پوپلزئی نے پھر ڈیڑھ  انچ  کی مسجدبنالی۔حسب روایت خود ساختہ چاند دیکھ کر عید کا اعلان کر ڈالا۔ سائنسی اعتبار سےخیبرپختونخوا میں چاند نظر آنےکےدور دور تک کوئی امکان نہیں تھا۔ پورے ملک میں بھی کہیں چاند نے اپنا دیدار نہیں کرایا،لیکن پشاور کی مسجدقاسم خان کےامام مفتی شہاب الدین پوپلزئی ایک بارپھرہٹ دھرمی پر ڈٹے نظر آئے۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولئے:  بھارتی آرمی چیف جنرل بپن نے کشمیریوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

علاوہ ازیں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور دیگرخلیجی ممالک میں چاندنظر  آنےکے بعدخوشیوں سےبھرپور عید  کل منائی جائے گی۔  ترکی، جاپان، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور اور برونائی میں بھی کل ہی عید ہوگی۔جبکہ چاند نظر   نہ آنے پر بھارت اور سری لنکا میں ہفتے کو عید ہوگی۔ 

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: پرویز مشرف الیکشن سےآؤٹ، سپریم کورٹ نے حکم واپس لے لیا

دوسر جانب زونل رویت ہلال کیمٹی کے اجلاس کے دوران عبدالخبیر آزاد   کے بیان کےمطابق لاہور سمیت پورے پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، لٰہذا کل عید نہیں ہو گی اور ماہ رمضان کے تیس روزے پورے کیے جائے گے۔ اجلاس میں مقامی عہدیداران کے علاوہ، محکمہ موسمیات ,ماہرین فلکیات بھی شریک ہوئے۔