سعید غنی بھی میدان میں آگئے، ن لیگ کی قیادت کو کھری کھری سنا دیں


کراچی(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر چلنے کا الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

 

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے ن لیگ قیادت کو کھری کھری سنادیں۔انہوں نے کہا کہ ایجنسیوں سے پیسہ لے کر کس نے کیا کام کیا، کس نے منتخب حکومت کو گرانے کی سازش کی۔بتایا جائے اسی دور میں اپنے دو وزارء مشاہد اللہ خان اور پرویز رشید کو عہدوں سے کیوں ہٹایا گیا؟

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ میں آج طلال چودھری فرد جرم سے بچ گئے

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کے نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر چلنے کا الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، ایوان کو کمزور کرنے میں سب سے زیادہ کردار ن لیگ کا ہے۔سعید غنی نے مزید کہا کے حکمران اپنے فیصلے خود نہیں کرسکتے ہم اپنے فیصلے خود کرتے ہیں تو انہیں برالگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا ایک اور خط عدالت کو موصول

اس سے قبل سعید غنی نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی شاہد عبدالسلام تھیم کے ہمراہ اعظم بستی میں شہید بینظیر بھٹو ٹیکنیکل کالج کا افتتاح بھی کیا۔