عمران خان کا نواز شریف کو باؤنسر ، ایک اور وکٹ اڑالی

عمران خان کا نواز شریف کو باؤنسر ، ایک اور وکٹ اڑالی


اسلام آباد(24نیوز) تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرا دی، فیصل آباد سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ گھمن پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے رضا نصراللہ گھمن نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا۔ ایم پی اے رضا نصراللہ نے کہا کہ عمران خان نے آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی جدوجہد کی۔

یہ بھی پڑھیں: سعید غنی بھی میدان میں آگئے، ن لیگ کی قیادت کو کھری کھری سنا دیں

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان اورسیاسی نظام کوغیرمعمولی چیلنجز کا سامنا ہے، ملک بھرخصوصاً پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں، ان کا کہناتھا کہ موجودہ مرحلے کے بعد ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔