عمران خان نے آصف زرداری کے بارے میں دل کی بات کہہ دی


جہلم( 24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیاسی مخالفین پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے،جہلم میں ن لیگ اور نواز شریف پر تو خوب برسے لیکن آصف زرداری کے حوالے سے کچھ شرمائے شرمائے نظر آئے۔
جہلم میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 9 سال پہلے ہر پاکستانی پر 35 ہزار روپے قرضہ تھا، پھر ان 9 سالوں میں آصف زرداری اور نوازشریف کا دور آیا جس کے بعد ہر پاکستانی ایک لاکھ 30 ہزار روپے کا مقروض ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف سمجھتے ہیں ڈرامہ کرکے قوم کو دھوکا دیں گے، حبیب جالب کے شعر پڑھ کر انقلاب کی بات کریں گے، سارا پیسہ لوٹ کر خاندان اور بچے ارب پتی ہوگئے، نوازشریف کا تو کیوں نکالا ہوگیا، اب چھوٹے میاں صاحب جونیئر ڈان باری لینے ایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں کے دلدل میں دبا دیا گیا ہے، چھوٹا طبقہ امیر اور عوام مقروض ہورہی ہے، اوپر بیٹھے لوگ ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر جاتے ہیں، دنیا میں پیٹرول کم ہے لیکن ہمارے یہاں اوپر جارہی ہے، چوری کوئی کررہا ہے اور قیمت عوام ادا کرتے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میری آصف زرداری اور نوازشریف سے ذاتی جنگ نہیں بلکہ ہماری جنگ کرپٹ ٹولے کے خلاف ہے۔ زردای اور نوازشریف پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں، ہماری جنگ ڈاکووں اور چھوٹے سے کرپٹ ٹولے کے خلاف ہے، آصف زرداری اور نوازشریف سے ذاتی جنگ نہیں، جب تک زندہ ہوں جنگ کروں گا، 2018 میں جیت کر دکھاوں گا۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں