شاداب خان کی صحت سے متعلق بڑی خبر آگئی



24نیوز: مشن ورلڈ کپ پر جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے اچھی خبر آگئی، لیگ اسپنر شاداب خان کی صحت میں بہتری آگئی۔

پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر آگئی۔ لیگ سپنر شاداب خان کے ری ٹیسٹ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان کی 2روز میں رپورٹ آئے گی۔ شاداب خان کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ ایک ہفتے سے شاداب خان انفرادی طور پر ٹریننگ کررہے ہیں۔ ٹیسٹ کلئیر ہونے پر شاداب خان ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔

شاداب خان کی رپورٹس میڈیکل پینل چیف سلیکٹر انضمام الحق کو بھجوائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔