کشمور : مسافروین میں سلنڈر دھماکہ، بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

کشمور : مسافروین میں سلنڈر دھماکہ، بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق


سندھ( 24نیوز ) کشمور میں مسافر وین میں سلنڈر دھماکے سے دو بچوں،ایک خاتون سمیت پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کشمور میں انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں سلنڈر دھماکے سے دو بچوں،ایک خاتون سمیت پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے،حادثے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے وین میں بارہ افراد سوار تھے،دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی۔

ذرائع ابلاغ کاکہناتھاکہ مسافر وین میں پہلےسلنڈر دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ نے وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کشمور کی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، مسافر وین کندھ کوٹ سے کشمور آ رہی تھی۔