ڈالر مزید مہنگا

ڈالر مزید مہنگا


کراچی(24نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، قیمت فروخت 144 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

روپے کی قدر مزید کم ہونے کے خدشات کے باعث ڈالر کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق کاروباری اوقات کے خاتمے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کے اضافے سے 144 روپے تک پہنچ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت 161 روپے 80 پیسے برقرار رہی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت 80 پیسے کم ہو کر 187 روپے رہ گئی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 141 روپے 53 پیسے تک فروخت ہوا تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے خاتمے پر ڈالر کی قدر 141 روپے 39 پیسے برقرار رہی، یورو کی قدر 13 پیسے کے اضافے سے 158 روپے 94 پیسے ہو گئی لیکن برطانوی پونڈ کی قدر 87 پیسے کمی کے بعد 183 روپے 9 پیسے رہ گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔