سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ


کراچی (24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے نے پاکستان میں بھی سونا مہنگا کر دیا،  فی تولہ قیمت سات سو روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت سات سو روپے کے اضافے سے ستر ہزار سات سو روپے ہو گئی، دس گرام سونا چھ سو روپے کے اضافے سے ساٹھ ہزار چھ سو چودہ روپے کا ہو گیاجبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت پچپن ہزار پانچ سو تریسٹھ روپے فی دس گرام ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں چودہ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے سونے کی فی اونس قیمت 1298 ڈالر تک پہنچ گئی۔