مختلف شہروں میں ون ویلنگ کاخونی کھیل جاری

مختلف شہروں میں ون ویلنگ کاخونی کھیل جاری


(24 نیوز) پابندی کےباوجود مختلف شہروں میں ون ویلنگ جیساخونی کھیل جاری ہے، پولیس ون ویلنگ روکنے میں ناکام ہوگئی، سیالکوٹ میں ون ویلنگ سےنوجوان جان کی بازی ہارگیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل میں تبدیل ہوگیا،حادثات کے باوجود پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی، سیالکوٹ کی اہم شاہراہوں پر ون ویلنگ جیسے خونی کھیل نے کا سلسلہ جاری رہا جس نے ایک نوجوان کی جان لے لی، چار بہنوں کا اکلوتا بھائی انیس نعمان تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے باعث ٹریکٹر سے ٹکرا گیا اورسرپر چوٹ آنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

راولپنڈی میں پولیس ون ویلنگ کنٹرول کرنےمیں پوری طرح کامیاب تونہ ہوسکی مگرون ویلنگ کرنےوالوں کوسبق سیکھانے کا نیا طریقہ ضرور تلاش کرلیا، شہرمیں ون ویلنگ کرنےوالےطلباکومرغابناکردوڑیں لگوا دیں۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

گوجوالوالہ میں ٹریفک پولیس کے اہلکار نے نجی کمپنی کے ڈرائیور پر تھپڑوں کی بارش کردی، فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کرلی، اہلکاروں نے چالان کے بعد ڈرائیورکویرغمال بھی بنائے رکھا۔