الیکٹیبلز نہیں نظریے کی بنیاد پر انتخاب لڑیں گے: چیئرمین پیپلز پارٹی

الیکٹیبلز نہیں نظریے کی بنیاد پر انتخاب لڑیں گے: چیئرمین پیپلز پارٹی


(24نیوز): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے پی پی فیصل آباد ڈویژن کے صدر حسن مرتضیٰ پی پی ساہیوال کے صدر ذکی چودھری کی ملاقات، ن لیگ کے سابق ایم پی اےفضل حسین راہی کے بیٹے سرمد حسین نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

بلاول ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکٹیبلز نہیں نظریے کی بنیاد پر انتخاب لڑیں گے، الیکٹیبلز کی پرواہ نہیں کارکنوں کی قوت سے مقابلہ کروں گا پی پی پی نے پہلے کبھی الیکٹیبلز کے کندھوں پر سیاست کی نہ اب کریں گے، الیکٹیبلز کسی کے نہیں ہوتے آج یہاں تو کل وہاں ، ہماری قوت کارکن ہیں، جن کا ہدف صرف ایک انتخاب اور مقصد اقتدار ہو وہی الیکٹیبلز کے پیچھے بھاگتے ہیں۔

پارٹی تنظیموں کو فیصلوں کا مکمل اختیار ہے، تمام رہنما پارٹی تنظیموں کے فیصلوں کے تابع ہیں، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ بڑے نام کی وجہ سے تنظیمی فیصلوں کے پابند نہیں تو ایسا نہیں چلے گا۔ دوسری طرف بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد ن لیگ کے سابق ایم پی اے فضل حسین راہی کے بیٹے سرمد حسین نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔