ریسکیو 1122 کا کنٹرول پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے حوالے کر دیا گیا


(24نیوز): ریسکیو 1122 کا انتظام چلانا مشکل کیوں؟؟؟ محکمہ صحت، پی اینڈ ڈی، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے بعد اب ایس اینڈ جی اے ڈی نے بھی ہاتھ کھڑے کردیئے۔ ریسکیو کا کنٹرول پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے حوالے کردیا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وزیراعلی کو سمری ارسال کردی۔

ریسکیو 1122 کا انتظام چلانا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔ محکمہ صحت، پی اینڈ ڈی، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے بعد اب ایس اینڈ جی اے ڈی نے بھی ریسکیو کا کنٹرول چلانے سے ہاتھ کھڑے کردیئے۔ ذرائع کےمطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلی کو سمری ارسال کی ہے جس میں ریسکیو 1122 کا انتظامی کنٹرول محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سپرد کرنے کا کہا گیا ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 کے افسران ان کی ہدایات پر عمل نہیں کرتے، بدانتظامی اور قانونی خلاف ورزیوں کا ملبہ ان پر ڈال دیا جاتا ہے۔

ریسکیو کو چلانے کیلئے اسکا انتظامی کنٹرول محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کےحوالے کردیا جائے، سمری میں ریسکیو کی بد عنوانیوں، رشوت ستانیوں اور ایم ایس احمد میڈکس پرائیویٹ کو نوازنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے،2004 میں ریسکیو ،محکمہ صحت، 2006 میں پی اینڈ ڈی،2010 میں ہوم ڈیپارٹمنٹ ،2017 میں ایس اینڈ جی اے ڈی کے ماتحت رہ چکی ہے۔