بینظیر ویمن یونیورسٹی کی تقریب، گورنر خیبرپختونخوا نیند کےمزے لیتے رہے


پشاور (24 نیوز): گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا پشاور میں بینظیر ویمن یونیورسٹی کی تقریب کے دوران نیند کے مزے لیتے رہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ویمن یونیورسٹی میں تقریب جاری تھی، تقاریر جاری تھیں، ان تقریروں نے جیسے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کے لیے لوری کا کام کیا اور وہ میٹھی نیند کے مزے لینے لگے، گورنر صاحب ایسے سوئے کہ انہیں یہ بھی یاد نہ رہا کہ وہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی بیٹھے ہیں۔

 

وہ خود تو زیادہ دیر سوتے رہے لیکن جاگتے میں قوم کو ایک خواب یہ بھی دکھا گئے کہ شرح خواندگی بہت جلد 90 فیصد تک پہنچ جائیگی۔

 

گورنر اقبال ظفر جھگڑا کو اس سے پہلے بھی اکثر تقریبات میں اونگھتے ہوئے دیکھا گیا ہے اب قوم کو دن میں دیکھے گئے ان کے خوابوں کی تعبیر کا انتظار ہے۔