دپیکا اوررنویر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

دپیکا اوررنویر شادی کے بندھن میں بندھ گئے


24 نیوز: رنویراوردیپکا کی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے، شادی کی تقریب اٹلی میں انجام پا گئی۔ تقریب میں دونوں اداکاروں کےاہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دیپکا پدوکون اور رنویر سنگھ  کی شادی کی تقریب اٹلی کے ایک خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ پر منعقد ہوئی۔ شادی کی تقریب کی ایک تصویر بھی لیک نہ ہوسکی، تاہم ذرائع کے مطابق دپیکاپدوکون نےشادی میں سنہری اورسفیدرنگ کالباس زیب تن کیاہواتھا۔ ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر ان دونوں کے نام ٹرینڈ کر رہے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ دیپکا پدوکون اور رنویر سنگھ نے ایک ساتھ تین بالی وڈ فلموں میں کام کیا تھا،  جن میں بلاک بسٹر فلمیں 'باجی راؤ مستانی' اور 'پدماوات' شامل ہیں۔فوربز جریدے کے ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال دونوں فنکاروں نے تقریباً دو کروڑ دس لاکھ ڈالر کمائے تھے۔ شادی کی یہ تقریب اسی روز منعقد ہوئی جس روز  2013 میں دونوں فنکاروں کی ایک ساتھ پہلی فلم ’گولیوں کا راس لیلا رام لیلا‘ ریلیز ہوئی تھی، صحافیوں کو اس تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا ۔