ایس پی طاہر داوڑ کاجسد خاکی پاکستانی حکام کے حوالے


اسلام آباد(24نیوز) افغان وزارت خارجہ نے ایس پی طاہر خان داوڑ کاجسد خاکی پاکستانی حکام کے حوالے کردیا، شہیدایس پی طاہرداوڑکی میت ایم این اےمحسن داوڑکی قیادت میں جرگےنے وصول کی.

تفصیلات کے مطابق شہید ایس پی طاہر داوڑکی میت طورخم بارڈر پرپاکستان کے حوالےکردی گئی , میتایم این اےمحسن داوڑکی قیادت میں جرگےنے وصول کی،  ایس پی طاہر خان داوڑ کےجسد خاکی کو پشاور لایا جارہا ہے،طورخم بارڈرپروزیرمملکت شہریارآفریدی،شوکت یوسفزئی، ترجمان کےپی حکومت موجود تھے، خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شہید طاہر داوڑ کی نماز جنازہ اور تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

قبل ازیں  ایس پی طاہر داوڑ کے قتل  کے معاملہ  پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا، اپنے ٹوئٹ میں" خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ وہ  اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون  کرے،  انکوائری کا کام وزیر مملکت شہریار آفریدی کریں  اور جلد از جلد رپورٹ پیش کریں"ان کا کہنا تھا کہ معاملہ کو خود دیکھ رہاہوں۔

واضح رہے کہ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کے پی کے پولیس کے ایس پی محمد طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کواسلام آباد کے ایف 10سیکٹر میں واک کرتے ہوئے غائب ہوگئے تھے۔ ایس پی پشاور طاہر خان داوڑ کو افغانستان میں دہشت گردوں نے قتل کردیا تھا، ایس پی طاہر خان داوڑکی لاش افغان صوبہ ننگرہار کے علاقہ دوربابا سے ملی۔