ن لیگ کے 100ارکان اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹیوں سےمستعفی

ن لیگ کے 100ارکان اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹیوں سےمستعفی


لاہور(24 نیوز)پنجاب حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئےپاکستان  مسلم لیگ ( ن )  نے بڑا کھڑاک کردیا، 100 لیگی ارکان پنجاب اسمبلی  اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنانے اور  خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے 100 ارکان نے احتجاجاً قائمہ کمیٹیوں سے استعفٰی  دے دیا، لیگی ارکان نے اپنے استعفے سپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں جمع کروادیئے۔

لیگی رہنماؤ ں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے، آج کا دن پارلیمانی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر لکھا جائے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer