امریکہ،بھارت گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے پاکستان،چین کا بڑا قدم

امریکہ،بھارت گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے پاکستان،چین کا بڑا قدم


لاہور ( 24نیوز )سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی مزیدہوگئی،دونوں ممالک کے عوام کیلئے خوشخبری آگئی، لاہور سے چین بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہد سے میٹھی پاک چین دوستی ہمیشہ عالمی طاقتوں کی نظر میں چبھتی رہی ہے اور پاک چین دوستی اپنی مثال آپ ہے،پاکستانیوں کیلئے لاہورسے چین اور وہاں سے لاہورجانے والی بس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے یہ قدم سفری دنیا میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جو دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے خوش آئند بات ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ ہماری یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے اور چین نے ہر کٹھن وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ہمیشہ کھڑا اور مستقبل میں آنے والے معاشی انقلاب اور ترقی میں بھی ہماراساتھی ہے۔

گزشتہ ستر برسوں کے دوران ہر بحران میں چین نے پاکستان کی مدد کی، چین ہمیشہ پاکستان کے بڑے خیرخواہوں میں شامل رہا ہے اور کئی شعبوں میں تعاون کر رہا ہے، دونوں ممالک کے نہ صرف مفادات مشترک ہیں بلکہ دونوں کو امریکہ‘ بھارت گٹھ جوڑ سے یکساں خطرہ ہے۔