گورنر سندھ کی ایم کیو ایم اور پیر پگاڑا سے ملاقات

گورنر سندھ کی ایم کیو ایم اور پیر پگاڑا سے ملاقات


کراچی (24 نیوز) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کنگری ہاوس میں روحانی پیشوا پیرصاحب پگاڑاجبکہ بہادرآباد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے روحانی پیشوا پیرصاحب پگاڑا اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں جماعتوں سے سندھ کو درپیش معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

گورنر سندھ نے پیر پگارا کو مستقبل میں بہتر ریلشن شپ قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی ،ان کا کہنا تھا کہ پیر پگاڑا صوبے کی اہم روحانی شخصیت ہیں، 

پیر پگاڑا سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پہنچے،جہاں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،عامر خان , فیصل سبزواری اور امین الحق سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں پارٹی کے ریلشن شپ  کراچی پیکج ،ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ کیا گیا۔