پانی سونے سے بھی قیمتی ہے: چیف جسٹس

پانی سونے سے بھی قیمتی ہے: چیف جسٹس


چکوال ( 24 نیوز ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کٹاس راج مندر  کا دورہ،  منرل واٹرکمپنیوں سے متعلق ازخودنوٹس لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار،جسٹس عمرعطابندیال اورجسٹس اعجازالاحسن کےہمراہ چکوال میں کٹاس راج مندرپہنچے،  دورے میں چیف جسٹس نے کٹاس راج مندر اور ملحقہ تالاب میں پانی کی کمی کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس نے تالاب میں پانی کی کمی کی صورتحال پرتشویش کا اظہارکیا۔

مقامی لوگوں نے سیمنٹ فیکٹریوں کے خلاف چیف جسٹس کے سامنے احتجاج بھی کیا جس پر چیف جسٹس نے انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ چیف جسٹس نے سٹرک بند کرنے پر مقامی انتظامیہ کی سرزنش بھی کی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ میں کٹاس راج مندر کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے منرل واٹرکمپنیوں سے متعلق ازخودنوٹس لے لیا،  چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ منرل واٹر کمپنیاں ٹربائنیں لگا کرمفت کا پانی مہنگے داموں بیچ رہی ہیں، ہمارے لیے پانی سونے سے بھی قیمتی ہے۔

ازخودنوٹس کیس کی سماعت صبح لاہوررجسٹری میں کی جائے گی،کراچی کی کمپنیوں کوبھی لاہورمیں پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی۔