حکومتی قرضوں نے بینکنگ سیکٹر میں سرمائے کی قلت پیدا کر دی

حکومتی قرضوں نے بینکنگ سیکٹر میں سرمائے کی قلت پیدا کر دی


کراچی(24 نیوز) بینکوں نے اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے مرکزی بینک سے ساڑھے دس کھرب روپے قرض لیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارکیٹ میں سرمائے کی کمی دور کرنے کے لیے بینکنگ سیکٹر کو مجموعی طور پر دس کھرب 49 ارب 70 کروڑ روپے فراہم کیے گئے، سرمائے کی فراہمی اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے کی گئی، مرکزی بینک نے سات روز کے لیے رقم تیرہ اعشاریہ تین دو فیصد شرح سود پر فراہم کی، تین روز کے دوران مرکزی بینک منی مارکیٹ کو مجموعی طور پر 15 کھرب 73 ارب روپے فراہم کر چکا ہے۔

وفاقی حکومت رواں مالی سال کے دوران اب تک کمرشل بینکوں سے 890 ارب روپے قرض لے چکی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer