اداکارہ وینا ملک ہسپتال منتقل ،مداحوں سےصحتیابی کی اپیل

اداکارہ وینا ملک ہسپتال منتقل ،مداحوں سےصحتیابی کی اپیل


کراچی( 24نیوز ) اداکارہ وینا ملک ان دنوں کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اداکارہ نےسوشل میڈیا پر مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی ہسپتال میں وینا ملک کی کامیاب سرجری کر دی گئی، وینا ملک نے اپنی صحت یابی کے لیے مداحوں سے سوشل میڈیا پر دعائے صحت کی اپیل کر دی، وینا ملک کی تصویر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، مداحوں اور فین فالوونگ کی جانب سے اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے.

سرجری کے کامیاب آپریشن کے بعد اداکارہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے ہسپتال کے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہناتھا کہ دوران آپریشن میری دیکھ بھال کرنے پر میں ان کی بہت شکرگزار ہوں۔