کپتانی کی مدت کا فیصلہ کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے، سرفراز احمد

کپتانی کی مدت کا فیصلہ کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے، سرفراز احمد


کراچی(24 نیوز) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ کپتان کی مدت کے بارے میں کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کرنا ہے ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کے بعد مشکل وقت گزرا مینجمنٹ رابطہ میں رہے تو معاملات بہتر رہتے ہیں۔

نیا ڈومیسٹک نظام ، نئی گیند اور نئے ٹاس کے قانون کے ساتھ قائد اعظم ٹرافی کا میلہ شروع ہو گیا، آج کراچی سندھ اور بلوچستان کا آمنا سامنا ہوا۔  کپتان سرفراز کہتے ہیں کپتان کب تک ہوں فیصلہ بورڈ کرنا ہے مصباح الحق سے تعلقات اچھے ہیں کوشش ہو گی مل کر بہترین کمبی نیشن بنائے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ آرڈر سے اچھی امیدیں ہیں۔

لیگ اسپینر یاسر شاہ نے کہا کہ کوچ ملکی ہی ہونا چاہیئے تاکہ کھلاڑیوں کو سمجھنے میں مشکل نہ ہو خودعبدالقادر گگلی کرانے کے ٹپس لیتا تھا۔  کراچی میں کھیلے گئے میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر سندھ نے عابد علی اور خرم منظور کی سنچریوں کی بدولت دو وکٹ پر 237 رنز بنا لیے عابد علی 120 رنز پر ناقابل شکست ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer