ماتلی، حیدرآباد جانے والی کوچ حادثہ کا شکار، 4 مسافر جاں بحق، 25 زخمی

ماتلی، حیدرآباد جانے والی کوچ حادثہ کا شکار، 4 مسافر جاں بحق، 25 زخمی


ماتلی (24 نیوز) ماتلی میں حیدرآباد جانے والی کوچ تیزرفتاری کے سبب حادثے کاشکار ہوگئی، جس میں 4 افراد جاں بحق 25 زخمی ہو گئے۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق ماتلی سے حیدرآباد جاتے ہوئے مسافر کوچ تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہوگئی او گنے کی ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔ جس کی وجہ سے 4 افراد جان بحق 25 زخمی 5 کی حالت تشویش ناک زخمیوں کو طبی امداد دے کر حیدرآباد روانہ کردیا گیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ظالم باپ نے 2بیٹیوں، بیوی پر تیزاب پھینک دیا

دوسری جانب ماتلی ہسپتال میں زخمی خواتین کے علاج کے لئے لیڈیز ڈاکٹرز کی منیتیں کرنی پڑی۔ جبکہ حادثہ میں 28 سالہ مادھوری 6 سالہ ندیم اور ایک بزرگ جابحق ہوئے۔ مزید حلاکتوں کا امکان ہے۔