امریکا نےشام پر حملے میں105 ٹوماہاک میزائل فائر کئے


 (24 نیوز) امریکا نے شام میں تازہ حملے میں ایک سو پانچ ٹوماہاک میزائل فائرکئے، میزائل کی قیمت 15لاکھ ڈالر، رینج  1600کلومیٹر،سپیڈ 880 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

  سٹی 42 نیوز ذرائع کےمطابق ٹوماہاک دراصل ایک قسم کی کلہاڑی کو کہتے ہیں۔  جسے اصل امریکی باشندے "ریڈ انڈین" استعمال کرتے تھے۔ جہاں تک بات ہے ٹوما ہاک میزائل کی، تو یہ اب تک دو ہزار بار مختلف جنگوں میں استعمال کئے جا چکے ہیں۔

ان میزائلوں کا جدید ترین ورژن ٹوماہاک بلاک 4 ہے، جس میں دونوں طرف سیٹیلائٹ لنک نصب ہیں۔ جس کی مدد سے اس کا ہدف پرواز کے دوران تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

 

اس میزائل کی خوبی ہے کہ سافٹ ویئر کی مدد سے یہ متحرک ہدف کو بھی ٹارگٹ کر سکتا ہے۔ ہرموسم اوردن رات داغے جانے والے میزائل کی ٹربو فین انجن کی مدد سے اڑان ہوتی ہے۔

پندرہ لاکھ ڈالر قیمت کا یہ میزائل 1600کلومیٹر تک 880کی سپیڈ سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ امریکا نے یہ میزائل شام پر داغ کر 16کروڑ 29لاکھ ڈالر ، بارود آگ اورخون کے لئے جھونک دیئے۔