کراچی اور اسلام آباد کی فلائٹس منسوخ

کراچی اور اسلام آباد کی فلائٹس منسوخ


اسلام آباد(24نیوز) موسم کی خرابی کی وجہ سے کراچی اوراسلام آباد میں بری طرح متاثرہوگیا۔کئی پروازیں معطل ہوئیں توکئی منسوخ ہی کردی گئیں۔

کراچی میں گردآلود ہوائیں چلنے سےاسلام آباد اوردبئی جانے والی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ تھائی ایئرکی پروازچارگھنٹے تاخیرسے روانہ ہوئی۔ دوسری طرف اسلام آباد آنے اورجانے والی گیارہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ شمالی علاقہ جات میں بھی فلائٹ آپریشن منسوخ کردیا گیا۔ اسلام آباد سےبارسلونا پروازبھی نہ جاسکی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔