خواجہ سرا نے خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کا پول کھول دیا

خواجہ سرا نے خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کا پول کھول دیا


مردان (24نیوز) خواجہ سرا نے مثالی پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ،لوگوں کو تحفظ دلانے والے خود خواجہ سرائوں کے تحفظ کے دشمن بن گئے۔

خواجہ سرا علیشاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس والے پروگرام بک کرنے والے لوگوں کو بےجا تنگ کررہے ہیں ،  میوزک پروگرامات کے علاوہ ہمارا رزق کا کوئی ذریعہ نہیں ہے ، پولیس پروگرامات بک کرنے والوں کو ہماری جگہ سے گرفتار کر لیتے ہیں۔

پولیس خواجہ سرائوں سے پیسے لیکر چھوڑ دیتے ہیں ، پولیس ہم سے رزق کا ذریعہ چھین رہی ہے ، بعض اوقات تو ہماری عزت بھی محفوظ نہیں ہوتی ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer