ٹک ٹاک نے نوجوان کی جان لے لی

ٹک ٹاک نے نوجوان کی جان لے لی


نئی دلی(24نیوز)ٹک ٹاک پر اداکاری نوجوان کو موت کے منہ میں لے گئی، بھارت کے دارالحکومت نئی دلی  میں برکھمبا روڈ پر ٹک ٹاک ویڈیو میں پستول سے اداکاری کرتے ہوئے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کا رہائشی 19سالہ سلمان اپنے دوستوں سہیل اور عامر کے ساتھ انڈیا گیٹ سے واپس آرہا تھاکہ راستے میں دوست کے ساتھ پستول سےٹک ٹاک ویڈیو بنانے لگا، ویڈیو بنانے کے دوران سہیل کے ہاتھ میں پکڑی پستول سے گولی چل گئی جو سلمان کے دائیں گال پر جا لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ رونما ہوتے ہی گاڑی میں بیٹھے دونوں دوست خوفزدہ ہو گئے اور قریبی رشتہ دار کے گھر پہنچ کر انہوں نے اپنے خون آلودہ کپڑے بدلے اور سلمان کو فوراً لے کر ہسپتال پہنچے۔ سلمان کو ہسپتال میں داخل کرواکر دونوں دوست فوری وہاں سے فرار ہوگئے، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے سہیل کو اس کے دوست سمیت گرفتار کرلیا جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ گولی غلطی سے چلی یا ملزم قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer