وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ اسد عمر کی اہم ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ اسد عمر کی اہم ملاقات


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ اسد عمر نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا.

وزیرخزانہ نے اپنے دورہ امریکا پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی، ملاقات میں آئی ایم ایف کی شرائط سے متعلق بھی ملاقات میں بات چیت ہوئی، وزیر خزانہ نے مجوزہ ایسٹس ڈیکلریشن اسکیم پر بھی بریفنگ دی، ایسٹس ڈیکلریشن اسکیم کل وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔