حمزہ شہباز کی نیب آفس پیشی، کیا سوال وجواب ہوئے؟24 نیوز نے پتہ چلا لیا

حمزہ شہباز کی نیب آفس پیشی، کیا سوال وجواب ہوئے؟24 نیوز نے پتہ چلا لیا


لاہور(24نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازنیب لاہورمیں پیش ہوئے۔ نیب آفس میں کیاسوال وجواب ہوئےٹوئنٹی فورنیوزنےپتہ چلالیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کی نیب لاہورآفس پیشی ہوئی جہاں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ان سے23سوالات کیے۔ رمضان شوگر ملز کے نالہ کی تعمیر سرکاری فنڈز سے کیسے کی گئی؟ نالے کی تعمیر کیلئے سروے کروایا گیا،کیا آپکے علم میں ہے؟ سروے جعلی ہے اس پر کیا کہتے ہیں، نالے کی تعمیر کیلئے فنڈز شہبازشریف کے حکم پر جاری ہوئے؟ نیب کےسوالات 

حمزہ شہبازنے سوالات کاجواب دیتے ہوئےکہانالے کےسروےسے متعلق معاملات ان کے علم میں نہیں،رمضان شوگر ملز کے تمام معاملات سلمان شہباز صاحب دیکھتے تھے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔