تشدد کا نشانہ بننے والے شہری نے رکن اسمبلی کو معاف کردیا

تشدد کا نشانہ بننے والے شہری نے رکن اسمبلی کو معاف کردیا


کراچی(24نیوز) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے شہری کوتشددکانشانہ بنایا، معافی مانگے پر شہری نے معاف کر دیا۔ قانونی کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ نے اسٹیڈیم روڈ پر شہری پر تھپڑوں کی بارش کردی۔عمران شاہ کے ساتھ موجود پولیس اہلکار اور سیکورٹی گارڈز نے بیچ بچاو کرایا۔عمران شاہ کے خلاف پارٹی نے ایکشن لیا۔ تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: معمولی جھگڑے نے دو خاندان اجاڑ دئیے، 6 افراد جاں بحق

غلطی کا احساس ہونے پر عمران شاہ  رات گئے شہری داؤد چوہان   سکے گھر پہنچے اور  غیر مشروط معافی مانگی۔ شہری داؤد چوہان نے عمران شاہ کو معاف کرتے ہوئے قانونی کارروائی نہ کرنے یقین دہانی کرائی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔