سیاسی رہنماؤں کے پھرسےبلند وبانگ دعوے

سیاسی رہنماؤں کے پھرسےبلند وبانگ دعوے


24نیوز : مختلف سیاسی رہنماؤں نے مسائل حل کرنے کے پھر دعوے کردیئے۔ کچھ ارکان سیاسی مخالفین پر حملے کرتے نظر آئے تو کوئی چپ کا روزہ رکھ کر اسمبلی پہنچا۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران خان قومی اسمبلی میں توآئے خاموش رہے۔ صحافی باربار کچھ اگلوانے کی کوشش کرتے رہے مگر مجال ہے کہ وہ ایک لفظ بھی بولے ہوں۔ جواب نہ ملنے پرصحافی بولا کہ خاں صاحب آپ بہت بدل گئے ہیں۔

صحافی کا سوال

بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں ملک کے جوبھی مسائل ہیں وہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہونگے،

خورشید شاہ

خورشید شاہ بولےکہ عوام کا مینڈیٹ لے کر آنے والے پارلیمینٹیرینزاپنا وژن استعمال کریں گے۔

شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد غیرفطری ہے اس میں شگاف پڑچکا ہے۔

پرویز الہی

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے امیدوار چودھری پرویزالہٰی کہتے ہیں وہ تیرہ چودہ سال بعد پنجاب اسمبلی آئے ہیں، کوشش ہوگی ہم بہتری کی طرف جائیں، سب کو ساتھ لے کرچلیں گے۔

سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے تھیلےکھول دیئے جاتے توعمران خان کی اصلیت سامنے آجاتی۔ تمام رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اسمبلیوں میں عوام کے حقوق کی بات کریں گے اور انکے ہی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito