قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا


24نیوز : قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا۔   وزیراعظم کے انتخاب میں تحریک انصاف اتحادیوں اور اپوزیشن جماعتوں کی عددی اکثریت کچھ اسطرح ہے۔

 تحریک انصاف قومی اسمبلی میں کل 153 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کی 7، بلوچستان عوامی پارٹی کی 5 مسلم لیگ ق کی 3 گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس 3 نشتیں بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔  عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست اور آزاد امیدوار اسلم بھوتانی کی حمایت ملکر تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کی کل 174 نشسیں بنتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی رہنماؤں کے پھرسےبلند وبانگ دعوے 

مسلم لیگ ن اور اپوزیشن جماعتوں کی کل 141 نشستیں بنتی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی میں کل 81 اورپیپلز پارٹی کی 54 نشستیں ہیں۔

متحدہ مجلس عمل کی قومی اسمبلی میں کل 15 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی ایک نشست بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ فاٹا کے دو اراکین قومی اسمبلی علی وزیراور محسن داوڑ نے وزیراعظم کیلئے ووٹ سے متعلق فیصلہ نہیں کیا ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:کپتان کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بیٹی کی کلاس فیلو سے شادی کر لی 

این اے 218 علی نواز شاہ اور این اے 272 محمد اسلم بھوتانی نے تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito