نئی حکومت، نئے لوگ اور نئے جذبےلیے پاکستان تحریک انصاف میدان میں آگئی

نئی حکومت، نئے لوگ اور نئے جذبےلیے پاکستان تحریک انصاف میدان میں آگئی


 اسلام آباد( 24نیوز )   نئی حکومت تشکیل پا گئی، قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی ہوگیا، اراکین پارلیمنٹ نئی حکومت کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق نئی حکومت ، نئے لوگ اور نئے جزبے لیے پاکستان تحریک انصاف میدان میں آگئی، تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ پر امید ہیں کہ یہ حکومت پاکستان کی تقدیر بدلے گی اور نئے پاکستان کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت عظمیٰ کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع 

اپوزیشن کے ممبران نے بھی نئی حکومت کو آزمانے کا مشورہ دیا، اے این پی رہنما امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو حکومت کرنے کا موقع دینا چاہیئے۔ ایک طرف سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہورہا تھا تو دوسری جانب لیگی کارکنان اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کرتے رہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito