آصف زرداری نے نواز شریف کو مجھے کیوں نکالا کا جواب دیدیا

آصف زرداری نے نواز شریف کو مجھے کیوں نکالا کا جواب دیدیا


ملتان (24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف ججز نہیں اللہ کی پکڑ میں آئے۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا ایک پیج پر نہ ہونا نواز شریف کی غلطی ہے، نواز شریف اب پوچھتے پھرتے ہیں مجھے کیوں نکالا، ن لیگ کی حکومت ختم ہو رہی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے آج ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ میں پنڈال سجایا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو نواز شریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لایا گیا تھا، ہم نے پرویز مشرف کو عوام کی طاقت سے نکالا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے اب نواز شریف کو نکالا۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں نہ وکیل خوش ہیں نہ عوام، کسان اور غریب کوئی بھی خوش نہیں، ہمارے دور میں غریب عوام خوش تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان نے آج بی بی کی یاد تاذہ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی کے پاس کل کا منشور نہیں، جب بی بی کو شہید کیا گیا تو ایسا ماحول تھا کہ پاکستان نہ رہتا، لیکن اُن تمام مشکلات کے باوجود ہماری حکومت نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔