نوجوانوں کی قیادت صرف بلاول بھٹو ہی کر سکتے ہیں: خورشید شاہ

نوجوانوں کی قیادت صرف بلاول بھٹو ہی کر سکتے ہیں: خورشید شاہ


ملتان (24 نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کی قیادت صرف بلاول بھٹو زرداری کر سکتے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے آج ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ میں پنڈال سجایا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی خواہش پوری کرے گی اور علیحدہ صوبہ بنائے گئی، اب عوام کو گونگی حکومت نہیں چاہیے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ آگلی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہو گی، اب الیکشن میں دھندلی نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ملکی حالات میں بے نظیر بھٹو کی بہت ضرورت ہے، آج سرائیکی خطے کو محروم رکھا جا رہا ہے، اس خطے کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے اس خطے کو علیحدہ صوبہ دیا جائے۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ختم ہونے کا کہنے والوں آو ملتان میں دیکھ لو، انہوں نے کہا کہ ابھی تو بلاول میدان میں اترا ہی نہیں لوگوں کو دن میں تارے نظر آنے لگے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج بلاول بھٹو زرداری میدان میں آ گیا ہے فصلی بیٹرے تیار ہو جائیں۔