کراچی میں ڈیری فارمرز بھینسوں سمیت سڑکوں پر آگئے


کراچی (24نیوز) کراچی میں دودھ کا بحران شدت اختیار کرنے لگا، قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے پر ڈیری فارمرز بھینسوں سمیت احتجاج کیلئے سڑکوں پر آگئے، احتجاج کے باعث سڑک پر ٹریفک جام، مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا مسئلہ حل نہ ہوسکا،،، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن احتجاج پراترآئے،،بھینس کالونی میں دودھ کے بیوپاریوں کا انوکھااحتجاج،، ہاتھوں میں بینرزتو تھے ہی ساتھ ستاھ بھینسوں کے سراورپیٹ پرانتظامیہ کے خلاف احتجاجی بینرزچسپاں کردیئے،،اور سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی۔
ڈیری فارمرزایسوسی ایشن کے صدرشاکرعمرگجرکہتے ہیں اخراجات پورے نہیں ہورہے ریٹ میں اضافے کانوٹیفیکشن جاری کرکے مختیارکارابراہیم حیدری کو برطرف کیاجائے،پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری گوالوں کی پیش قدمی روکنے کے لئے تعینات کردی گئی ہے،،اب دیکھنا یہ ہے کہ احتجاجیوں کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔