پی ٹی آئی نے موٹی موٹی اسامیوں کو ٹکٹ جاری کردیے

پی ٹی آئی نے موٹی موٹی اسامیوں کو ٹکٹ جاری کردیے


پشاور(24نیوز) دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت،دوسروں پر تنقید کرنے والی تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کے لیے دولت کومعیاربنا لیا،پارٹی نے موٹی موٹی اسامیوں کو ٹکٹ جاری کردیے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کی مرتکب ہونے لگی۔ پارٹی نے خیبرپختوانخوا سے مال دارامیدواروں کوٹکٹ جاری کردیے۔ جنرل نشست پرمالاکنڈ کے فدا محمد کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔  فدا محمد2005 میں قومی وطن پارٹی سے ڈسٹرکٹ ناظم رہ چکے ہیں۔وہ ن لیگ کے سینٹر نثار محمد خان کے بھائی ہیں۔ ان کا شمارارب پتی سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔ جبکہ ہنگو سے تعلق رکھنے والے خیال زمان اندرون اوربیرون ممالک ہوٹلینگ اور شیپنگ کا کاروبارکرتے ہیں وہ پی ٹی آئی کے ممبرقومی اسمبلی بھی ہیں۔

دوسری جانب جنرل نشست پربڑی الیکٹرونک کمپنی کے مالک ایوب آفریدی کوٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ایوب افریدی سابق ایم این اے محمد شاہ کے بھتیجے ہیں۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پرمحمد اعظم خان سواتی کو امیدواربنایاگیا ہے۔ان کی دولت اوراثرورسوخ سے ہر کوئی واقف ہے۔وزیراعلیٰ پرویزخٹک کوجوڑ توڑکا ماہرسمجھا جا رہا ہے۔ تو پی ٹی آئی امیداروں پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں۔