رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہدبلوچ پرلڑکی سےمبینہ زیادتی کےالزام پرا تیسرامقدمہ درج


کراچی(24نیوز) ایم کیوایم پاکستان کےرکن قومی اسمبلی سلمان مجاہدبلوچ پرلڑکی سےمبینہ زیادتی کےالزام پران کےخلاف تیسرامقدمہ تیموریہ تھانےمیں درج ہوگیا،مقدمےمیں جان سےمارنےکی دھمکیاں اوردست درازی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علینہ نامی خاتون نےتھانا تیموریہ میں رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہدبلوچ کےخلاف ایک اورمقدمہ درج کرادیا۔ پولیس کےمطابق مقدمےمیں اغوا،دست درازی اورجان سےمارنےکی دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ متاثرہ لڑکی علینہ کی مدعیت میں درج کیاگیاہے۔اس موقع پرصارم برنی بھی ان کےہمراہ تھے۔سماجی رہ نماصارم برنی کاکہناتھا متاثرہ لڑکی علینہ اوراس کےاہل خانہ کوانصاف دلانےکیلیےہرممکن کوشش کی جائےگی۔

واضح رہے کہ اس سےقبل گلشن اقبال تھانےمتاثرہ لڑکی علینہ کےبھائی کی صمدکی مدعیت میں بھی سلمان مجاہدبلوچ کےخلاف مقدمہ درج کیاجاچکاہے۔جس میں اغوااورتشددکےحوالےسےدفعات شامل کی گئیں ہیں جب کہ گزری تھانےمیں بھی چندروزقبل شہری کوہراساں کرنےپربھی مقدمہ درج ہوچکاہے۔