آئین کا آڈٹ کیا تو کوئی میرے سامنے ٹک نہیں سکے گا: فاروق ستار


کراچی (24 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بہادرآباد سے الزامات کی بارش ہو رہی ہے، کارکنوں کو بیان بازی سے منع کیا ہے، نہیں چاہتا کہ الزامات کا سلسلہ چلتا رہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بہادرآباد سے الزامات کی بارش ہو رہی ہے، کارکنوں کو بیان بازی سے منع کیا ہے، نہیں چاہتا کہ الزامات کا سلسلہ چلتا رہے۔ بہادرآباد نے چارج شیٹ دی ہے کہ سربراہ آئین پر نہیں چل رہا۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ کنور نوید جمیل کو آئین کون پڑھا رہا ہے؟ آئین کا آڈٹ کیا تو کوئی میرے سامنے ٹک نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ان کے نام سے رجسٹرڈ ہے، پتنگ کا نشان بھی ان کا ہے، سیاسی ویلنٹائن میں ابھی کچھ وقت باقی ہے۔