دیربالا:حادثے میں4افراد جاں بحق،لاہور میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا

دیربالا:حادثے میں4افراد جاں بحق،لاہور میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا


دیربالا (24نیوز)دیر بالا میں پاتراک سیاسن موڑ پرگاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں4افراد جاں بحق 7زخمی ہو گئے،جاں بحق افراد میں
3خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق دیربالا میں حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے،دوسرے واقعہ میں کندھ کوٹ کے گاوں ہدایت اللہ گجرانی میں مٹی اٹھانے کے معاملے دو گروپوں میں تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،تیسرے واقعہ میں گجرات میں ٹی ایم اے ملازمین نے بزرگ شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ملازمین بزرگ شہری کو مکوں ، لاتوں سے مارتے رہے ،سڑک پر گھسیٹا گیا ،چوتھے واقعہ میں لاہور میں کینال روڈ پر موٹرسائیکل گاڑی سے ٹکرا گئی، نوجوان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت عاقب کے نام سے ہوئی ہے۔