مسلم لیگ ن کے بڑوں نے پھر رائیونڈ میں سر جوڑ لیے

مسلم لیگ ن کے بڑوں نے پھر رائیونڈ میں سر جوڑ لیے


لاہور(24نیوز)میاں نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ( ن ) کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خصوصی طور پر شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نوازشرفیس سے ملاقات کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہبازشریف کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی نوازشریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم اور نوازشریف کے علاوہ صرف شہبازشریف موجود تھے،ذرائع نے بتایا کہ بعد میں یہ ملاقات اجلاس میں تبدیل ہوگئی جس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور مسلم لیگ ( ن ) کے جلسوں پر غور کیا گیا، اجلاس کے دوران بلوچستان میں پیش آنے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ 17 جنوری کو عوامی تحریک کے احتجاج سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، 19 جنوری کو گوجرانوالہ میں جلسہ کرنے بھی فیصلہ کیا گیا ہے،جس سے شہبازشریف خطاب کریں گے جب کہ 20 جنوری کو ہری پور کے جلسے سے نوازشریف خطاب کریں گے۔