کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا


پشاور(24نیوز) ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا ترجمان اسد منصور افغانستان میں روپوش تھا تاہم اب اس نے خود کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ اسد منصور کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق جماعت الاحرار نے اسد منصور کو احسان اللہ احسان کی جانب سے گرفتاری دیئے جانے کے بعد تنظیم کا ترجمان مقرر کیا تھا تاہم اب اس نے بھی خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جماعت الاحرار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ہی ایک دھڑا ہے۔

ویڈیو دیکھیں